Skip to main content

عارضے میں مبتلا، پی سی بی کی امداد کے منتظر

 6 سالہ وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر ان دنوں معدے کے خطرناک عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بستر پر ہیں۔


کرکٹر آپریشن کے بعد کمزوری کا شکار ہیں اور چلنے پھرنے سے قاصر ہیں جب کہ مزید علاج کے لیے پیسے کی کمی آڑے آنے لگی ہے۔


 ذوالقرنین پر امید ہیں کہ پی سی بی ان کے میڈیکل کے اخراجات اٹھائے گا جب کہ ان کی فیملی نے ذوالقرنین کو ایک کھیل سے وابستہ کوئی بھی جاب مستقل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔


ذوالقرنین حیدر نومبر 2010 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو چھوڑ کرانگلینڈ چلے گئے تھے اور اس کے بعد ان کاکیرئیر تنازعات کا شکار ہو گیا، ڈومیسٹک کرکٹ تو کھیلے لیکن پاکستان ٹیم کے دروازے بند ہوگئے۔


ڈیپارٹمنٹس بند ہونے سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی دور ہو گئے تو انہوں نے بیرون ملک لیگز کھیلنا شروع کردیں۔


دو ہفتے قبل وہ عمان میں لیگ کھیلنے میں مصروف تھے کہ معدے کے خطرناک انفیکشن کا شکار ہوگئے ، بیرون ملک علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے وہ سخت تکلیف میں وطن واپس آگئے اور لاہور کے مقامی اسپتال میں آپریشن کرایا

Comments